معیشت مستحکم تھی انہوں نے منفی کردی،مشاہداللہ کی حکومت پر تنقید

معیشت مستحکم تھی انہوں نے منفی کردی،مشاہداللہ کی حکومت پر تنقید
معیشت مستحکم تھی انہوں نے منفی کردی،مشاہداللہ کی حکومت پر تنقید

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنمااورسینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت نے بہت اچھے حالات میں حکومت منتقل کی تھی،اب کہاجارہاہے کہ ہم نے معیشت کومستحکم کیا۔معیشت اس حکومت کومستحکم ملی تھی،انہوں نے اسے منفی کیا۔

سینیٹ میں خطاب کرتے ہوئے مشاہد اللہ خان نے کہابہت ریکارڈ موجود ہے جسے دنیا جھٹلا نہیں سکتی۔حکومتی نمائندوں کی بات سن کراس نتیجے پرپہنچا ہوں کہ جھوٹ بہت بولا جاتا ہے۔انہوں نے کہایہ تو اعداد وشمار کا گورکھ دھندا ہے۔معیشت کا مطلب ہے کہ عوام کو ریلیف مل رہاہے، عوام تکلیف میں تو نہیں۔

مشاہداللہ خان نے کہا سبسڈی واپس لینا اچھی بات نہیں ہے بلکہ سبسڈی دینا اچھی بات ہے۔انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاآپ نے سولہ ماہ میں11 ہزار ارب سے زیادہ قرضہ لے لیا ہے۔ہم نے بجلی بنا کردی، آج سردی کے موسم میں بجلی نہیں ہے۔

مزید : قومی