اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا،حکومت متفقہ منظوری کیلئے پرامید

اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے آرمی ایکٹ ترمیمی بل پر کوئی اعتراض سامنے نہیں ...

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)حکومت آرمی ایکٹ میں ترامیم کی متفقہ منظوری کیلئے پرامیدہے،حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے بل پر کوئی اعتراض سامنے نہیں آیا،اپوزیشن جماعتیں چاہتی ہیں کہ بل کے متن پر اعتماد میں لیا جائے ۔

حکومتی ذرائع کاکہنا ہے کہ اپوزیشن کو بل کے متن پر تفصیلی بریفنگ دے دی جائے گی ،اپوزیشن متفق ہے کہ آرمی چیف کے عہدے کو متنازع نہیں بنانا چاہئے ،حکومتی ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد بل کو سینیٹ سے بھی منظورکروالیا جائے گا،دونوں ایوان سے بل متفقہ طور پر منظورکروایا جائے گا۔

مزید : قومی /علاقائی /اسلام آباد


loading...