2020 کی پہلی شادی جس کی ویڈیوز انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئیں مگر اس کی کیا خاص بات ہے؟ تفصیلات منظرعام پر

2020 کی پہلی شادی جس کی ویڈیوز انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئیں مگر اس کی کیا خاص بات ...
2020 کی پہلی شادی جس کی ویڈیوز انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئیں مگر اس کی کیا خاص بات ہے؟ تفصیلات منظرعام پر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ غازیخان(ڈیلی پاکستان آن لائن)2020کی پہلی شادی جس کی ویڈیوز انٹر نیٹ پر وائرل ہوگئیں ۔نجی ٹی وی روہی پر چلنے والی ایک رپورٹ کے مطابق ڈی جی خان میں دوہزار بیس کی پہلی مہنگی شادی ہوئی ہے جس میں دولہے کے بھائی نے پیسوں کے ساتھ موبائل فون بھی لٹا دیئے ہیں۔

یکم جنوری دوہزاربیس کو ہونے والی اس شادی پر دولہے کے بھائی کی جانب سے پیسوں اور موبائل فونز کی برسات سے باراتیوں اور گردونواح کے لوگوں کی موجیں لگ گئیں ۔آدھے گھنٹے تک پیسوں اور موبائل فونز کی اس برسات پر لوگوں خصوصا بچوں نے خوب پیسے جمع کئے جبکہ کئی افراد موبائل فون ہتھے چڑھنے پر خوشی سے پھولے نہ سمائے۔




دولہے کے بھائی کا کہنا ہے کہ خوشی کا سماں ہے ، اور ہم مزدورلوگ ہیں لیکن اپنی خوشی کیلئے یہ سب کررہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ نیب سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اس معاملے پر ہمارے پاس نہ آئیں،وہ تو بس مزدور لوگ ہیں۔