وہ وقت جب وزیراعظم عمران خان کو بھارت سے فلم کی آفر آئی تھی

وہ وقت جب وزیراعظم عمران خان کو بھارت سے فلم کی آفر آئی تھی
وہ وقت جب وزیراعظم عمران خان کو بھارت سے فلم کی آفر آئی تھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے موجودہ وزیراعظم اور عالمی شہرت یافتہ سابق کرکٹر عمران خان کو ماضی میں بالی ووڈ سے فلم کی آفر بھی ہوئی جس کو انہوں نے یہ کہہ کر ٹھکرادیا کہ’ میں اداکاری کیسے کر سکتا ہوں‘۔عمران خان 2006 میں بھارتی چینل این ڈی ٹی وی کے سوال وجواب پر مشتمل ایک پروگرام میں شریک ہوئے تھے جس میں ان سے اداکاری کےمتعلق سوالات کیے گئے۔ایک خاتون نے عمران خان سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہیں بالی ووڈ میں کام کرنے کی آفر ہوئی؟عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ یقین نہیں کریں گے لیکن مجھے ایک معروف بھارتی اداکار کی جانب سے فلم میں کام کرنے کی پیشکش کی گئی تھی۔

شو میں موجود حاضرین نے اس اداکار کا نام پوچھا تو عمران خان نے کہا کہ وہ اس لیے نام نہیں لینا چاہتے کیونکہ یہ اس اداکار کے لیے شرمندگی کا باعث ہو سکتا ہے۔حاضرین اور میزبان کے اصرار پر انہوں نے بھارتی لیجنڈ اداکار دیو آنند کا نام لیا۔ عمرا ن خان کہا یہ ایک عجیب بات تھی کہ ایک کرکٹر، ایک اداکار کیسے بن سکتا ہے، میں نے اسکول میں بھی کبھی اداکاری نہیں کی۔ عمران خان کے بقول انہیں اسماعیل مرچنٹ نے بھی فلم میں کام کرنےکی پیشکش کی تھی۔