"نوازشریف نے راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق دباﺅ قبول نہیں کیا تھا اور وہ تو اس حق میں بھی نہیں کہ۔۔۔" حامد میر نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

"نوازشریف نے راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع سے متعلق دباﺅ قبول نہیں کیا ...

  



اسلام آباد(ویب ڈیسک) سینئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ کہ سابق وزیراعظم نواز شریف آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حق میں نہیں ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے اپنے دور حکومت میں آرمی چیف راحیل شریف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے دبائو قبول نہیں کیا تھا۔آرمی چیف کی مدت ملازمت کے ترمیمی بل کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس معاملے پر حکومت اور حزب اختلاف میں غیر رسمی روابط کا سلسلہ جاری ہے اور وہ اس پر حکومت کا ساتھ دیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے اراکین کی تعیناتی پر بھی حکومت اور حزب اختلاف کو بیٹھنے کی ضرورت ہے۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد


loading...