ن لیگ کا بڑا ا قدام ، آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے حکومت سے غیر مشروط تعاون کا فیصلہ کرلیا

ن لیگ کا بڑا ا قدام ، آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے حکومت سے غیر مشروط تعاون کا ...
ن لیگ کا بڑا ا قدام ، آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے حکومت سے غیر مشروط تعاون کا فیصلہ کرلیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے کہاہے کہ آرمی چیف کے عہدے کومتنازعہ نہیں بنائیں گے ،اطلاع ہے کہ ن لیگ آرمی ایکٹ میں ترمیم کیلئے غیر مشروط تعاون کرے گی ، ڈیل ہوتی تو ن لیگ کی قیادت سے طرف سے غیر مشروط تعاون کا فیصلہ نہ کیا جاتا ،پارٹی عہدیدار قیادت کے فیصلے کے ساتھ ہوں گے ۔

تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا کہ نیب آرڈیننس بل کی صورت میں آنا چاہیے تھا۔ بل میں ان ترامیم کوشامل نہیں کیاگیاجواپوزیشن کےساتھ طے ہوئی تھیں۔پوزیشن کی ترامیم کوشامل نہ کیاگیاتوآرڈیننس پاس نہیں ہوسکتا۔رانا ثناءاللہ نے کہا کہ آرمی ایکٹ ترمیم میں غیرمشروط تعاون کریں گے،ڈیل ہوتی تو ن لیگ کی قیادت سے طرف سے غیر مشروط تعاون کا فیصلہ نہ کیا جاتا ،پارٹی عہدیدار قیادت کے فیصلے کے ساتھ ہوں گے ۔

رانا ثنا ءاللہ کا کہنا تھا کہ حکومت کاایجنڈااپوزیشن کوسیاسی انتقام کانشانہ بناناہے۔نوازشریف کی صحت کے بار ے میں پروپیگنڈاکیاگیا۔انہوں نے کہا کہ مریم نوازوالدکی بیماری کے دوران جلسے نہیں کرنا چاہتیں ۔شہریارآفریدی کوسچ کوسچ کہناچاہیے، حکومت نے ملکی معیشت کابیڑہ غرق کردیاہے،2020میں حکومت کوگھر جاتے دیکھ رہا ہوں۔ انہوں نے کہالوگوں کےچولہے ٹھنڈےپڑگئے ہیں، دعاہے کہ اللہ تعالیٰ حکومت سے عوام کی جان چھڑائے۔

مزید : اہم خبریں /قومی