’اخلاقیات کا تقاضہ ہے کہ ن لیگی قائدین مریم نواز کی قیادت میں چودھری نثار سے معافی مانگیں کیونکہ ۔۔۔‘ سلیم صافی نے آئینہ دکھا دیا

’اخلاقیات کا تقاضہ ہے کہ ن لیگی قائدین مریم نواز کی قیادت میں چودھری نثار سے ...
’اخلاقیات کا تقاضہ ہے کہ ن لیگی قائدین مریم نواز کی قیادت میں چودھری نثار سے معافی مانگیں کیونکہ ۔۔۔‘ سلیم صافی نے آئینہ دکھا دیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صحافی و کالم نویس سلیم صافی نے کہا ہے کہ ن لیگی قائدین کو مریم نواز کی قیادت میں چودھری نثار سے معافی مانگنی چاہیے۔

مسلم لیگ ن کی جانب سے آرمی ایکٹ میں ترمیم کی غیر مشروط حمایت کا اعلان سامنے آنے کے بعد سلیم صافی نے ٹوئٹر پر ن لیگ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ اپنے ٹویٹ میں سلیم صافی نے کہا ’ اخلاقیات کا تقاضا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائدین مریم نواز صاحبہ کی قیادت میں چودھری نثار علی خان کے گھر جاکر ان سے معافی مانگیں۔ ان کی بات مانی جاتی تو نہ حکومت جاتی ، جیلیں دیکھنی پڑتیں اور نہ بعدازخرابی بسیار تابعداری کی وہ سیاست کرنی پڑتی جو اب نون لیگ کرنے لگی ہے۔‘

واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کے پنجاب رانا ثناءاللہ نے میڈیا سے گفتگو میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ ن لیگ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے آرمی ایکٹ میں کی جانے والی ترمیم پر حکومت کے ساتھ غیر مشروط حمایت کرے گی۔

مزید : علاقائی /اسلام آباد