ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پاکستانی کو گولی مار دی گئی

ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پاکستانی کو گولی مار دی گئی
ٹک ٹاک ویڈیو بناتے ہوئے پاکستانی کو گولی مار دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیالکوٹ(مانیٹرنگ ڈیسک) ٹک ٹاک دنیا کی سب سے زیادہ ڈاﺅن لوڈ کی جانے والی ایپلی کیشنز میں شامل ہو چکی ہے جس کے 50کروڑ سے زائد ایکٹو صارفین ہیں۔ اس ایپلی کیشن نے جہاں نوجوان نسل کو تفریح کا ایک موقع فراہم کیا ہے وہیں اس کی لت کے ہولناک نقصانات بھی سامنے آ رہے ہیں۔ اب تک دنیا بھر میں ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے چکر میں 37نوجوان موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔ اب ایسا ہی ایک افسوسناک واقعہ پاکستان میں بھی رونما ہو گیا ہے۔
ویب سائٹ ’پروپاکستانی‘ کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے خروٹا سیدن میں 16سالہ عمار حیدر اپنے دو دوستوں کے ساتھ مل کر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا ۔ اس نے پستول اپنے پیٹ کی طرف تان رکھی تھی کہ غلطی سے گولی چل گئی اور اس کی موت واقع ہو گئی۔ عمار کے دوستوں کا کہنا ہے کہ پستول عمار ہی کے ہاتھ میں تھی اور وہ دونوں ویڈیو شوٹ کر رہے تھے۔ تاہم عمار کے والدین نے الزام عائد کیا ہے کہ عمار کو گولی اس کے دوستوں میں سے ایک نے ذاتی عناد کی وجہ سے ارادتاًماری۔ پولیس نے دونوں نوجوانوں کو گرفتار کر لیا ہے اور ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔