بغیر پہیوں کے گاڑی چلانے والے شخص کو پولیس نے روک لیا، یہ کیوں کر رہا تھا؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

بغیر پہیوں کے گاڑی چلانے والے شخص کو پولیس نے روک لیا، یہ کیوں کر رہا تھا؟ جان ...
بغیر پہیوں کے گاڑی چلانے والے شخص کو پولیس نے روک لیا، یہ کیوں کر رہا تھا؟ جان کر آپ کو بھی ہنسی آجائے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں ایک شخص ایسی حالت میں شاہراہ پر گاڑی دوڑاتے ہوئے پکڑا گیا ہے کہ سن کر دنیا بھر کے ڈرائیور کانوں کو ہاتھ لگانے لگیں۔ میل آن لائن کے مطابق یہ شخص شاہراہ ایم 66پر پوری رفتار کے ساتھ گاڑی چلا رہا تھا جبکہ ایک تو وہ شراب کے نشے میں دھت تھا اور دوسرے اس کی گاڑی کے اگلے دونوں ٹائر ہی نہیں تھے اور گاڑی رِم پر ہی چل رہی تھی۔
پولیس کا کہنا تھا کہ ”ہم نے دیکھا کہ ایک گاڑی سڑک پر ادھر ادھر لڑکھڑاتی ہوئی تیز رفتاری کے ساتھ آ رہی تھی۔ ہم نے اسے روکاتو یہ دیکھ کر آفیسرز کے لیے یقین کرنا مشکل ہو گیا کہ گاڑی کے اگلے دونوں ٹائر ہی نہیں تھے۔ جب ڈرائیور کو باہر نکالا تو وہ نشے میں معلوم ہوا، اس پر اس کا ٹیسٹ لیا گیا تو پتا چلا کہ اس نے بہت زیادہ شراب پی رکھی تھی۔ شراب کی قانونی حد 35ملی گرام ہونی چاہیے تھی لیکن اس شخص کی سانس میں 196ملی گرام تھی۔ “ پولیس نے ڈائیور کو گرفتار کر لیا اور اگلے روز عدالت میں پیش کر دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -