70 کروڑ روپے میں قیامت سے بچنے کی سہولت متعارف کروادی گئی، ارب پتی دھڑا دھڑ پیسے جمع کروانے لگے

70 کروڑ روپے میں قیامت سے بچنے کی سہولت متعارف کروادی گئی، ارب پتی دھڑا دھڑ ...
70 کروڑ روپے میں قیامت سے بچنے کی سہولت متعارف کروادی گئی، ارب پتی دھڑا دھڑ پیسے جمع کروانے لگے

  



نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک)ایٹمی حملوں سے بچانے والے بنکرز تو دنیا کے مختلف ممالک میں بنائے ہی جا رہے تھے۔ اب قیامت سے بچانے والے بنکر نما عالیشان گھر بھی بننے شروع ہو گئے ہیں اور دنیا کے کھرب پتیوں میں خاصے مقبول بھی ہو رہے ہیں۔ میل آن لائن کے مطابق ایسے ہی کچھ ’قیامت پروف‘ لگژری گھروں کی تصاویر منظرعام پر آئی ہیں جنہیں دیکھ کر آدمی دیکھتا ہی رہ جائے۔ ان گھروں کی قیمت 15لاکھ ڈالر(تقریباً23کروڑ 25لاکھ روپے) سے شروع ہوتی ہے اور 45لاکھ ڈالر (تقریباً 69کروڑ 75لاکھ روپے)اور اس سے بھی اوپر تک جاتی ہے۔

یہ گھر زیرزمین بنائے گئے ہیں جن کے دروازے کو دیکھ کر کسی قلعے کے گیٹ کا گمان ہوتا ہے۔ ان کے اندر ہر طرح کی لگژری سہولیات بہم پہنچائی گئی ہیں۔ ان میں سوئمنگ پولز ہیں، شوٹنگ رینجز ہیں اور کتوں کے لیے پارک بھی بنایا گیا ہے۔ یہ گھر امریکی ریاست کینسس کے شہر کنکورڈیا کے قریب ایک کالونی کی شکل میں بنائے گئے ہیں۔ اس کالونی میں 15زیرزمین عالیشان گھر بنائے جا چکے ہیں۔ یہ گھر بنانے والوں کا دعویٰ ہے کہ یہ ’قیامت پروف‘ بھی ہیں اور طویل عرصے تک جاری رہنے والی ایٹمی جنگ یا دوسری بڑی قدرتی آفات سے بھی مکینوں کو بچانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...