نسوانی حسن میں اضافے کے لیے سرجری کا سہارا روسی خاتون کو بہت مہنگا پڑگیا

نسوانی حسن میں اضافے کے لیے سرجری کا سہارا روسی خاتون کو بہت مہنگا پڑگیا
نسوانی حسن میں اضافے کے لیے سرجری کا سہارا روسی خاتون کو بہت مہنگا پڑگیا

  



ماسکو(مانیٹرنگ ڈیسک) روس میں ایک خاتون کی چھاتیاں پھٹ گئیں۔ یہ سطرپڑھ کر آپ حیرت اور بے یقینی کا اظہار کریں گے مگر یہ واقعہ حقیقت میں پیش آیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ خاتون روس کی 48سالہ معروف ٹی وی میزبان لیرا کودریاوتسیوا (Lera Kudryavtseva) ہے جس نے اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر اپنے ساتھ پیش آنے والا یہ واقعہ لکھا ہے اور دیگر خواتین کو اس سے متنبہ کیا ہے۔ لیرا نے دراصل سائز بڑھانے کے لیے چھاتیاں امپلانٹ کروائی تھی ۔

اس نے لکھا ہے کہ امپلانٹ کروانے کے چند روز بعد ہی میں نے محسوس کیا کہ میری چھاتیوں سے کچھ مائع مواد نکل رہا ہے۔ جب میں نے اکیلے میں جا کر دیکھا تو میری چھاتیاں پھٹ چکی تھیں اور ان میں ہونے والے بڑے بڑے سوراخوں سے پیپ نما مائع مواد نکل رہا تھا۔ یہ دیکھ کر میں فوری طور پر ہسپتال گئی جہاں ایک بار پھر میرا چار گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا اور ڈاکٹروں نے چھاتیوں میں ڈالی گئی سیلیکون واپس نکال لی اور میری چھاتیاں واپس اصل سائز میں آ گئیں۔ “

لیرا نے دوسری خواتین کو چھاتیاں امپلانٹ کروانے کے حوالے سے وارننگ دیتے ہوئے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ”میں بھی دیگر کئی خواتین کی طرح سمجھتی تھی کہ امپلانٹ کروانا محفوظ ہوتا ہے لیکن اس واقعے نے مجھے ایسا خوفزدہ کیا ہے کہ میں زندگی میں دوبارہ یہ غلطی نہیں کروں گی۔ میں دوسری خواتین کو بھی نصیحت کروں گی کہ وہ بھی کبھی امپلانٹ کروانے کا مت سوچیں۔“لیرا نے اپنی پوسٹ میں ایک تصویر بھی شیئر کی ہے جس میں ایک برتن میں اس کی چھاتی سے نکلنے والا مواد اور لوتھڑے سے پڑے ہوتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /بین الاقوامی


loading...