چین نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی، سب کے پاس کاروبار چمکانے کا موقع آگیا

چین نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی، سب کے پاس کاروبار چمکانے کا ...
چین نے پاکستانیوں کو سب سے بڑی خوشخبری سنادی، سب کے پاس کاروبار چمکانے کا موقع آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) چین سے پاکستانیوں کے لیے ایک اور بہت بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔ چینی حکومت نے کئی پاکستانی مصنوعات پر عائد ٹیرف ختم کر دیا ہے جس کے بعد پاکستانی مصنوعات بغیر ٹیکس کے چین برآمد کی جا سکیں گی اور پاکستان زیادہ زرمبادلہ کما سکے گا۔ آر ٹی ڈاٹ کام کے مطابق کے مطابق چین اور پاکستان کے مابین ’فری ٹریڈ ایگریمنٹ دوم‘ کے نام سے ایک معاہدہ ہوا تھا جو اب لاگو ہو گیا ہے۔ اس معاہدے کے تحت دونوں ممالک ایک دوسرے کی مصنوعات پر عائد ٹیرف یکسر ختم کر دیں گے یا اس میں 75فیصد تک کمی کر دیں گے۔ یہ معاہدہ آئندہ 15سال تک لاگو رہے گا اور ان سالوں میں چین اور پاکستان ایک دوسرے کو بغیر ٹیکس یا انتہائی کم ٹیکس پر برآمدات کر سکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارت بڑھانے کے لیے کیا گیا اور توقع کی جا رہی ہے کہ اس کے نافذ العمل ہونے سے پاکستان اور چین کی باہمی تجارت میں ایک سال کے اندر 1ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہو گا۔ معاہدہ نافذ العمل ہوتے ہی چین 300سے زائد پاکستانی مصنوعات پر ٹیرف ختم کر دے گا۔ ان میں ٹیکسٹائل، گارمنٹس، سمندری خوراک اور چمڑے کی مصنوعات شامل ہیں۔ یہ معاہدہ اپریل 2019ءمیں کیا گیا تھا۔ اس سے پاکستان کی برآمدات میں 50کروڑ ڈالر اور چین کی برآمدات میں 60کروڑ ڈالر اضافہ ہو گا۔ پاکستانی وزارت تجارت کے ایک عہدیدار کا کہنا تھا کہ ”اس معاہدے سے آئندہ پانچ سال میں دونوں ملکوں کے تجارتی حجم میں 4ارب ڈالر تک کا اضافہ ہو گا۔“