پاکستانی مدرسے کے طالب علموں نے روبوٹ بنانے کا مقابلہ جیت لیا، سب کو حیران کردیا

پاکستانی مدرسے کے طالب علموں نے روبوٹ بنانے کا مقابلہ جیت لیا، سب کو حیران ...
پاکستانی مدرسے کے طالب علموں نے روبوٹ بنانے کا مقابلہ جیت لیا، سب کو حیران کردیا

  



اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مدارس کے متعلق منفی پراپیگنڈا تو کیا جاتا ہے اور بعض افراد کے انفرادی فعل کو مجموعی طور پر مدارس کا کردار بنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ اب ایک مدرسے کے طالب علم نے ایسا کارنامہ سرانجام دے ڈالا ہے کہ سن کر لوگ مدارس کے متعلق اپنی رائے پر نظرثانی کرنے پر مجبور ہوجائیں گے۔ ویب سائٹ ٹیک جوس کے مطابق ہائی ٹیک یونیورسٹی ٹیکسلا میں گزشتہ دنوں تعلیمی مقابلوں کا انعقاد ہوا جس میں مدرسے جامعہ بیت السلام کے طالب علموں نے روبوٹکس کے مقابلے میں میدان مار کر سب کو حیران کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق روبوٹکس کے اس مقابلے میں 20دیگر یونیورسٹیوں کے طالب علم مدمقابل تھے، جن میں سے جامعہ بیت السلام کے طالب علموں کے بنائے ہوئے روبوٹ کو سب سے بہترین قرار دیا گیا۔ اس کے علاوہ جامعہ بیت السلام کے طالب علم نے اردو تقریر سمیت کئی دیگر مقابلوں میں بھی اول پوزیشن حاصل کی۔جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اگر مدرسوں پر توجہ دی جائے تو وہاں سے بھی ایسے ہونہار بروا نکل سکتے ہیں جن کے چکنے چکنے پات معاشرے کی ترقی میں دیگر یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل لوگوں کے شانہ بشانہ چل سکتے ہیں۔

مزید : ڈیلی بائیٹس /سائنس اور ٹیکنالوجی /علاقائی /اسلام آباد


loading...