آدمی نے اپنی بیٹی کے لئے انتہائی قیمتی گڑیا خریدی لیکن اس کے اندر کیا چھپایا گیا تھا؟ جان کر ہر باپ پریشان ہوجائے

آدمی نے اپنی بیٹی کے لئے انتہائی قیمتی گڑیا خریدی لیکن اس کے اندر کیا چھپایا ...
آدمی نے اپنی بیٹی کے لئے انتہائی قیمتی گڑیا خریدی لیکن اس کے اندر کیا چھپایا گیا تھا؟ جان کر ہر باپ پریشان ہوجائے

  



نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں ایک آدمی نے اپنی بیٹی کے لیے 500ڈالر (تقریباً 77ہزار روپے)کی قیمتی گڑیا خریدی اور جب اسے کھول کر دیکھا تو اس کے اندر ایسی چیز موجود تھی کہ سن کر ہر باپ پریشان ہو جائے۔ خلیج ٹائمز کے مطابق نیوجرسی کے رہائشی اس شخص کی اہلیہ الزبتھ فیڈلے نے بتایا کہ ہم کرسمس پر اپنی بیٹی کو تحفے میں یہ گڑیا دینا چاہتے تھے۔ جب ہماری بیٹی نے گڑیا دیکھی تو اسے پسند نہیں آئی۔“

اپنی فیس بک پوسٹ میں الزبتھ نے مزید بتایا کہ ”میں نے گڑیا کے بال ڈائی کیے اور اس کا لباس تبدیل کیا مگر میری بیٹی کو وہ پھر بھی پسند نہیں آئی۔ اس پر میں ہم گڑیا کو ’ڈول ہاسپٹل‘ لے گئے تاکہ اسے اپنی بیٹی کی مرضی کے مطابق تبدیل کروا سکیں۔ وہاں ایک ورکر نے گڑیا کو کھولا تو یہ دیکھ کر ہمارے پیروں تلے زمین نکل گئی کہ اس کے اندر منشیات بھری ہوئی تھیں۔ اس میں2اونس کوکین موجود تھی جس پر ہاسپٹل والوں نے پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے ہم سے بھی پوچھ گچھ کی اور پھر گڑیا اور منشیات ضبط کر لیں اور ہمیں جانے کی اجازت دے دی۔ ہم نے پولیس کو اس دکان کے متعلق بتایا اور پولیس نے وہاں چھاپہ مارا تو پتا چلا کہ وہ دکان علاقے میں منشیات فروشی کا اڈہ تھی۔“

مزید : ڈیلی بائیٹس


loading...