سکھر میں چار منزلہ عمارت گرگئی، ایک بچہ ،2خواتین جاں بحق ،9 افرادزخمی ،پاک فوج اور رینجرز کی مدد سے ریسکیوآپریشن جاری

سکھر میں چار منزلہ عمارت گرگئی، ایک بچہ ،2خواتین جاں بحق ،9 افرادزخمی ،پاک ...
سکھر میں چار منزلہ عمارت گرگئی، ایک بچہ ،2خواتین جاں بحق ،9 افرادزخمی ،پاک فوج اور رینجرز کی مدد سے ریسکیوآپریشن جاری

  



سکھر (ڈیلی پاکستان آن لائن) سکھر میں حسینی روڈ پر چار منزلہ عمارت گر نے سے ملبے تلے دب کر ایک بچہ اوردو خواتین جاں بحق ہوگئیں ، ملبے تلے دبے 9افراد زخمی حالت میں نکال لیاگیا ،فوج اور رینجرز اہلکار ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔

نجی نیوز چینل کے مطابق سکھر روڈ پر واقع یہ چار منزلہ بہت پرانی تھی جواچانک زمین بوس ہوگئی جس کے ملبے تلے دب کر ایک بچہ اور دو خواتین جاں بحق ہوگئیں ۔ 9افراد کو زخمی حالت میں نکال کر ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ۔ اس بلڈنگ میں تین خاندان رہائش پذیر تھے جن میں بچے ، خواتین اور دیگر افراد شامل ہیں۔فوج اور رینجرز اہلکاروں کی جانب سے جائے وقوعہ پر ریسکیوآپریشن جاری ہے ۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر سکھر سے رپورٹ طلب کرلی ہے اورہسپتال میں زخمیوں کوبہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : اہم خبریں /قومی /Breaking News