’نواز شریف نے آرمی ایکٹ کی ترامیم پر پی ٹی آئی کا تھوکا چاٹ کر ووٹ کو تاریخی عزت دی‘

’نواز شریف نے آرمی ایکٹ کی ترامیم پر پی ٹی آئی کا تھوکا چاٹ کر ووٹ کو تاریخی ...
’نواز شریف نے آرمی ایکٹ کی ترامیم پر پی ٹی آئی کا تھوکا چاٹ کر ووٹ کو تاریخی عزت دی‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کی جانب سے آرمی ایکٹ کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کیے جانے پر صحافی طلعت حسین نے انتہائی سخت رد عمل دیا ہے۔
ن لیگ کی جانب سے آرمی ایکٹ میں ترمیم کے معاملے پر حکومت کا ساتھ دینے کا اعلان ہوا تو صحافی سید طلعت حسین بھی میدان میں آگئے۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ’ شہباز شریف اور نواز شریف نے آرمی ایکٹ کی ترامیم پر پی ٹی آئی کا تھوکا چاٹ کر آج ووٹ اور ووٹر کو تاریخی عزت دی ہے۔‘


خیال رہے کہ ن لیگ کے بعد پیپلز پارٹی نے بھی آرمی ایکٹ میں ترمیم کی نہ صرف حمایت کا اعلان کیا ہے بلکہ دوسری سیاسی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کا یہ فیصلہ سامنے آیا تو اس پر بھی طلعت حسین نے انتہائی سخت رد عمل دیا اور لکھا کہ ’ پیپلز پارٹی نے بھی آرمی ایکٹ میں ترمیم کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کردیا، اس طرح پی ٹی آئی کے تھوکے کو چاٹنے والوں کی تعداد میں ایک اور کا اضافہ ہوا۔‘