نیب کرپشن کے فروغ کا سب سے بڑاذریعہ بن چکاہے ،تجزیہ کار سلیم صافی کادعویٰ

نیب کرپشن کے فروغ کا سب سے بڑاذریعہ بن چکاہے ،تجزیہ کار سلیم صافی کادعویٰ
نیب کرپشن کے فروغ کا سب سے بڑاذریعہ بن چکاہے ،تجزیہ کار سلیم صافی کادعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار سلیم صافی نے کہاہے کہ نیب اس ملک میں کرپشن کے فروغ اور بلیک میلنگ کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے،لوگوں کو ایف آئی اے اور پولیس سے الگ خوف آتاہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے سلیم صافی نے کہا کہ پارلیمنٹ کی نہ کوئی اہمیت ہے نہ کوئی قدر وقیمت ہے ۔ اس پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی اکثریت ان کی ہے جو یہ کہتی ہے کہ الیکشن جعلی تھے ۔ اس لئے اس پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے لوگوں کی اکثریت اس پارلیمنٹ کو جعلی کہتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کے پی میں کئی لوگ جو کونسلر کا الیکشن ہار گئے تھے ، ان کو ایم این اے بنادیا گیا اور حنیف عباسی جیسے لوگوں کو پارلیمنٹ سے باہر رکھا گیا ۔
سلیم صافی کا کہنا تھا کہ جن لوگوں سے پارلیمنٹ کوبھر دیاگیاہے ، ان کوکام کرنا نہیں آتا اور اس پارلیمنٹ کا جس کو قائد ایوان بنایا گیاہے ، وہ پارلیمنٹ کواہمیت دینے کیلئے تیار نہیں ہے ۔ اس لئے اس پارلیمنٹ کی جو رہی سہی اہمیت تھی وہ بھی ختم ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ نیب اس ملک میں کرپشن کے فروغ اور بلیک میلنگ کا سب سے بڑا ذریعہ بن چکا ہے ۔لوگوں کو ایف آئی اے اور پولیس سے الگ خوف آتاہے ۔