موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
موٹروے پر سفر کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے موٹر وے پر سفر کرنے والوں کو بڑ ی خوشخبر سنا دی ہے ،وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہ موٹر ویز اور ہائی ویز پر بھاری جرمانوں پر عمل درآمد روک دیا گیا ہے۔قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موٹر ویز اور ہائی ویز پر بھاری جرمانے آج سے نافذ العمل ہونا تھے لیکن مختلف حلقوں کی طرف سے احتجاج کے باعث ابھی عمل درآمد نہیں کیا، جرمانوں پر ابھی غور جاری ہے، بھاری جرمانے ٹریفک حادثات اور انسانی جانوں کے ضیاع سے بچاو¿ کے لیے کیے گئے۔

مزید : قومی