سینیٹ کو قومی اسمبلی میں ضم کردیاجائے ، ارشاد بھٹی کی انوکھی تجویز

سینیٹ کو قومی اسمبلی میں ضم کردیاجائے ، ارشاد بھٹی کی انوکھی تجویز
سینیٹ کو قومی اسمبلی میں ضم کردیاجائے ، ارشاد بھٹی کی انوکھی تجویز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے کہاہے کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اس وقت ہوگی جب ارکان پارلیمنٹ اخلاق اورمنطق کے کسی اصول پر کھڑے ہوں گے ، سینیٹ کو قومی اسمبلی میں ضم کردیاجائے کیونکہ یہ مہذب معاشروںمیں ہوتا ہے اور اس کو ایوان بالا کہتے ہیں۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی نے کہا کہ پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھو نہیں رہی بلکہ کھوچکی ہے ، پارلیمنٹ ارکان پارلیمنٹ سے ہوتی ہے اور سب کہہ رہے ہیں کہ پارلیمنٹ جعلی ہے لیکن سب ہی اندر ہی بیٹھے ہوئے ہیں ، مراعات اورتنخواہیں وصول کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھی پارلیمنٹ پر لعنت بھیجی تھی اور جب خود آئے تو کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں آیاکروں گا لیکن اب بہت کم آتے ہیں۔
ارشادبھٹی کاکہناتھا کہ پارلیمنٹ صرف ہاتھ کھڑے کر کے یس یا نو کرنے کیلئے ہوتی ہے ۔ نواز شریف جتنی دفعہ پارلیمنٹ میں آئے ، اتنی دفعہ سے زیادہ لندن تشریف لے گئے اورتمام فیصلے پارلیمنٹ سے باہر بیٹھ کر کئے ۔انہوں نے کہا کہ رضا ربانی بڑے کمال کے انسان ہیں لیکن کبھی سندھ میں کرپشن پر بات کرلیا کریں، سرے محل پر بات کریں اور کبھی والیم 25پر بھی بات کرلیاکریں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کی اہمیت اس وقت ہوگی جب ارکان پارلیمنٹ اخلاق اورمنطق کے کسی اصول پر کھڑے ہوں گے ۔ انہوں نے کہاکہ سینیٹ کو قومی اسمبلی میں ضم کردیاجائے کیونکہ یہ مہذب معاشروںمیں ہوتا ہے اور اس کو ایوان بالا کہتے ہیں۔