کیا شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کی آفر پارلیمنٹ نے کی تھی؟ حفیظ اللہ نیازی نے سوال اٹھادیا

کیا شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کی آفر پارلیمنٹ نے کی تھی؟ حفیظ اللہ نیازی ...
کیا شہباز شریف کو وزیر اعظم بنانے کی آفر پارلیمنٹ نے کی تھی؟ حفیظ اللہ نیازی نے سوال اٹھادیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار حفیظ اللہ نیازی نے کہاہے کہ کہ شہباز شریف نے کہا کہ مجھے چار دفعہ وزیر اعظم بننے کی آفر ہوئی تھی لیکن شہباز شریف نے یہ آفر ٹھکرا دی ، میں اس پر ان کی بڑی تعریف کرتا ہوں ، شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی آفر کیا پارلیمنٹ نے کی تھی اوراگر یہ آفر پارلیمنٹ نے نہیں کی تو پھر یہ پارلیمنٹ کی توہین ہے ؟
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے حفیظ اللہ نیازی نے کہا کہ تمام پاکستانیوں کو مبارک ہو کہ ہمارے ہاں جڑواں بلوں کی پیدائش ہوئی ہے ۔ یہ پارلیمانی نظام حکومت ہے اور جس بات پر ہم کو فخر ہے کہ ہمارے پاس ایک بڑی ریاست ہے اور ہم ایک مکمل اورجامع آئین رکھتے ہیںقطع نظر اس بات کے اس کی توقیر ہوئی ہے یا بے توقیری ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو ووٹ دینے والا بندہ بھی اتنا ہے وزیر اعظم ہوتاہے جتنا خود وزیر اعظم ہوتا ہے کیونکہ وہ اس کے ووٹ سے ہی وزیر اعظم بنتا ہے ۔
حفیظ اللہ نیازی کاکہنا تھا کہ مجھے کہ تحریک انصاف سے کوئی گلہ نہیں ہے کیونکہ اس جماعت کے کسی رکن سے لیکر وزیر اعظم بننے والے تک کوئی بھی اس پارلیمنٹ کا مرہون منت نہیں ہے ۔ انہوںنے کہا کہ شہباز شریف نے کہاہے کہ مجھے چار دفعہ وزیر اعظم بننے کی آفر ہوئی تھی لیکن شہباز شریف نے یہ آفر ٹھکرا دی ، میں اس پر ان کی بڑی تعریف کرتا ہوں کہ وہ اپنے بھائی کے وفادار رہے کیونکہ وزیر اعظم کی آفر ٹھکرانا کوئی آسان کام نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو وزیراعظم بنانے کی آفر کیا پارلیمنٹ نے کی تھی اوراگر یہ آفر پارلیمنٹ نے نہیں کی تو پھر یہ پارلیمنٹ کی توہین ہے ۔