تجزیہ کارمظہر عباس کا نظام کی بہتری کیلئے جمہوریت اورآمریت کوضم کرنے کامشورہ
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تجزیہ کار مظہر عباس نے کہاہے کہ جمہوریت اور آمریت میں ضم کردینا چاہئے ، اس سے بہترین نظام چلے گا، کرپشن کو قانونی شکل دیدی جائے جس طرح کمیشن کو قانونی شکل دیدی گئی ہے ۔
جیونیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں گفتگو کرتے ہوئے مظہر عباس نے کہا پارلیمنٹ اپنا وقار کھورہی ہے اورحکومت کا کام ہوتاہے پارلیمنٹ کولیکر چلنا لیکن اپوزیشن بھی اس سے بر ی الذمہ نہیں ہوسکتی ۔پارلیمنٹ کی اہمیت کم ہونے کی ذمہ داری حکومت اور اپوزیشن دونوں پر آتی ہے لیکن زیادہ ذمہ دارحکومت ہی ہے ۔
حفیظ اللہ نیازی کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور آمریت میں ضم کردینا چاہئے ، اس سے بہترین نظام چلے گا ۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کو قانونی شکل دیدی جائے جس طرح کمیشن کو قانونی شکل دیدی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ایجنسی بنالیں یا چار ایجنسیاں بنالیں معاملات وہیں کے وہیں رہیں گے ، کچھ بھی کریں لیکن کچھ کرکے تو دکھائیں ، اس وقت رزلٹ صفر ہے ، اینٹی کرپشن چالیس سال سے ہیں لیکن کہتے ہیں کہ وہ سب سے کرپٹ ہے ۔