ایوان بالا میں بھی حریم شاہ کا تذکرہ ،مشاہد اللہ خان بھی میدان میں آگئی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہداللہ خان نے کہا ہے کہ یہ حکومت نہیں قماشوں کا ٹولہ ہے ہم بھی حکومت میں آئے تھے ہمارے دور میں تو کسی صندل خٹک یا حریم شاہ کی جرات نہیں ہوئی تھی کہ وہ پارلیمنٹ ہاؤس، چوتھے فلور یا وزارت خارجہ کے دفتر چلی جائے۔
مشاہداللہ خان نے سوال کیا کہ حریم شاہ وزارت خارجہ کے دفتر کیسے چلی گئی وہاں تو میں سینیٹر ہونے کے باوجود نہیں جاسکتا، شیخ رشید سے متعلق حریم شاہ متعہ کی بات کررہی ہیں نکاح کی نہیں۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں مشاہداللہ خان نے کہا کہ ریاست مدینہ میں حریم شاہ اور صندل خٹک نہیں ہوتیں۔ یہ ریاست مدینہ کو بدنام کررہے ہیں یہ تو ریاست کوفہ سے بھی بدتر ہیں۔ثاقب نثار جیسے جج نے وزیراعظم کو صادق اور امین قرار دے دیا۔