بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی بیڈ روم کی تصویر شیئر کردی

بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی بیڈ روم کی تصویر شیئر کردی
بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی بیڈ روم کی تصویر شیئر کردی

  



لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) متنازعہ سوشل میڈیا سٹار بھولا ریکارڈ نے ایک اور متنازعہ شخصیت حریم شاہ کی نئی تصویر فیس بک پر شیئر کی ہے۔

بھولا ریکارڈ کی جانب سے شیئر کی جانے والی تصویر کسی ہوٹل کے بیڈ روم کی ہے جس میں ایک خاتون کو بیڈ پر بیٹھے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ اس تصویر میں حریم شاہ کرسی پر بیٹھی ہوئی ہیں اور انہوں نے ہاتھ میں جوس کا گلاس پکڑا ہوا ہے ۔

بھولا ریکارڈ نے یہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ان کے پاس ثبوت تو بہت ہیں لیکن وہ نہیں چاہتے کہ ایک دوسرے کو بدنام کرنے والا کھیل کھیلا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھولا ریکارڈ نے حریم شاہ کی بعض تصاویر جاری کی تھیں اور دعویٰ کیا تھا کہ ان کے پاس ٹک ٹاک سٹار کے حوالے سے بہت سا مواد موجود ہے۔ دوسری جانب حریم شاہ نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ بھولا ریکارڈ کے پاس دکھانے کو کچھ نہیں ہے، وہ یہ سب صرف سستی شہرت کے حصول کیلئے کر رہا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس