بلاول بھٹوزرداری نے کس کے کہنے پر ایم کیو ایم کو وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی ، صوبائی وزیر شہلا رضا نے بتادیا

بلاول بھٹوزرداری نے کس کے کہنے پر ایم کیو ایم کو وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی ...
بلاول بھٹوزرداری نے کس کے کہنے پر ایم کیو ایم کو وزارتیں دینے کی پیشکش کی تھی ، صوبائی وزیر شہلا رضا نے بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیپلز پارٹی کی رہنما شہلا رضا نے کہا ہے کہ ہم فائدہ نہیں مانگ رہے بلکہ انصاف مانگ رہے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے ایم کیوایم کے کہنے پر ان کوآفر کی تھی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے شہلا رضا نے کہا کہ حکومت کا کام اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کر کچھ معاملا ت پر ڈسکس کرنا ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا کہ چور وزیراعظم اپنے عوام پر ٹیکس کابوجھ لادتاہے ، بجلی اورگیس کی قیمتیں بڑھاتاہے، اگر حکومت اچھی پالیسیاں لاتی تو پارلیمنٹ میں بیٹھے ہوئے لوگ ان کوسراہتے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں بتایا گیاہے کہ حکومت کی معاشی پالیسیوں کا سارا اثر مڈل کلاس اورلوئر مڈل کلاس پر پڑا ہے بلکہ یہ کہا گیاہے کہ مڈل کلاس ختم ہوگئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ احساس پروگرام سے غربت بہت دیر سے ختم ہوگی لیکن اس کی بجائے حکومت اگر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کو مستحکم کرتی اور ن لیگ کے راستے پر نہ جاتی تو اس کے اچھے نتائج ملتے ۔

شہلا رضا کاکہناتھا کہ میں لنگر خانے کامذاق اس لئے اڑا رہی ہوں کہ عمران خان کہہ رہے تھے کہ ہم خوددارقوم بنیں گے ، عمران خان جوایک کروڑ نوکریاں دے رہے تھے اور اب کہہ رہے ہیں کہ لنگر خانے میں جائیں ، عمران خان توقوم کی شہ رگ پر پاﺅں رکھ کر کھڑے ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تحریک انصاف کی حکومت بنی تو اپوزیشن کی جانب سے تعاون کرنے کی بات کو کہا گیا کہ یہ این آر او مانگ رہے ہیں، ہم فائدہ نہیں مانگ رہے بلکہ انصاف مانگ رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیوایم کی کہنے پر ان کوآفر کی تھی ۔

مزید : قومی