”جو فائدہ ہم کو ہوگا وہی فائدہ ان کو بھی ہوگا “تحریک انصاف کے رہنما نے اپوزیشن کو نیب کیسزمیں بڑی خوشخبری سنا دی

”جو فائدہ ہم کو ہوگا وہی فائدہ ان کو بھی ہوگا “تحریک انصاف کے رہنما نے ...
”جو فائدہ ہم کو ہوگا وہی فائدہ ان کو بھی ہوگا “تحریک انصاف کے رہنما نے اپوزیشن کو نیب کیسزمیں بڑی خوشخبری سنا دی

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما ہمایوں اختر خان نے کہاہے کہ نیب ترامیم میں ہم نے کرپٹ بیورو کریٹس کوکوئی چھوٹ نہیں دی جو فائدہ یا نقصان خیبر پختونخوا میں بی آرٹی یا مالم جبہ کیسز میں ہوگا تووہی فائدہ اپوزیشن کے جوکیس چل رہے ہیں ،ان کو بھی ہوگا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے ہمایوں اختر خان نے کہا کہ عمران خان نے نے غریب عوام کیلئے احساس پروگرام اور بجلی میں سبسڈی کیلئے بڑی رقم مختص کی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت عالمی بینک سمیت دنیاکا ہر ایک ادارہ کہہ رہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملکی معیشت کو مستحکم کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے روپے کی قیمت میں کمی کا فیصلہ کوئی شوق سے نہیں کیا ، یہ سیاسی کڑوی گولی ہے جو کھاکروزیر اعظم نے یہ فیصلہ کیا ۔

ہمایوں اختر خان کاکہنا تھا کہ ہم نے جو رستہ اختیار کیاہے ،شائداس میں کوئی دیر ہوگئی ہے لیکن ماضی کی حکومتوں کودیکھتے ہوئے یہ راستہ درست تھا ۔انہوں نے کہا کہ نیب ترامیم میں ہم نے کرپٹ بیورو کریٹس کوکوئی چھوٹ نہیں دی جو فائدہ یا نقصان کے پی میں بی آرٹی منصوبے یا مالم جبہ کیسز میں ہوگا تووہی فائدہ اپوزیشن کے جوکیس چل رہے ہیں ،ان کو بھی ہوگا ۔ کھلی چھوٹ تو کسی کرپٹ بیورو کریٹ کونہیں دی گئی بلکہ اگر طریقہ کار کی غلطی سے متعلق کوئی معاملہ ہوگا تو چھوٹ مل جائے گی ۔

مزید : قومی


loading...