حکومت کی سب سے اہم اتحادی جماعت نے بھی وزیراعظم کے فیصلے پر خدشات کا اظہار کردیا

حکومت کی سب سے اہم اتحادی جماعت نے بھی وزیراعظم کے فیصلے پر خدشات کا اظہار ...
حکومت کی سب سے اہم اتحادی جماعت نے بھی وزیراعظم کے فیصلے پر خدشات کا اظہار کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی وزیر ہاوسنگ طارق بشیر چیمہ نے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان احتساب سے متعلق اپنے موقف سے پیچھے ہٹے ہیں، نہ جانے کون انہیں مشورے دے رہا ہے، عمران خان کو جانتا ہوں وہ بلیک میل نہیں ہوں گے، نیب کے قانون میں سقم موجود ہے۔ ان کو پارلیمنٹ میں لا کر بحث کی جائے، اپوزیشن کو اعتماد میں لیا جائے اور اپوزیشن کی مناسب تجاویز شامل کی جائیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہانہوں نے کہا کہ میں ذاتی رائے میں نیب آرڈیننس کے حق میں نہیں ہوں، یہ دلیل دینا کہ بیوروکریٹ نیب سے ڈرتا ہے اس لیے کام نہیں کرتا، ایسا نہیں ہے کیونکہ جن وزارتوں میں کام ہورہا ہے وہ بیوروکریٹ کیسے کام کررہے ہیں؟اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اسی طریقے سے بزنس مین کو یہ کہہ کر چھوٹ دے دیں کہ نیب بزنس مین کو بلا لیتی ہے، تنگ کرتی ہے یا سول سرونٹ کو اس لیے چھوٹ دی جائے کہ وہ ڈر رہے ہیں، تو اس کا مطلب ہے اس ملک میں چور صرف سیاستدان ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ احتساب اور کرپشن کا خاتمہ وزیراعظم کا پہلے دن سے ہی واضح موقف رہا ہے۔طارق چیمہ کا کہنا تھا کہ عمران خان کا موقف احتساب کے حوالے سے واضح تھا، پارٹی کے قیام سے اب تک احتساب اور کرپشن کے خلاف بات کرتے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ کوئی سیاستدان کرپشن نہیں کرسکتا جب تک بیورکریٹ شا مل نہ ہوں، بیوروکریٹ شامل ہوتا ہے تو کرپشن کے دروازے کھلتے ہیں۔طارق چیمہ نے کہا کہ سیاستدان میری برداری ہے میں اس حد تک اپنی برادری کو کسی کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتا کہ جس کا دل کرے ان کے معاملات اٹھالے۔

مزید :

قومی -