کیا لائن لاسز کا بوجھ بھی عوام پرڈالا جارہاہے ؟محمد زبیر نے بڑا دعویٰ کردیا

کیا لائن لاسز کا بوجھ بھی عوام پرڈالا جارہاہے ؟محمد زبیر نے بڑا دعویٰ کردیا
کیا لائن لاسز کا بوجھ بھی عوام پرڈالا جارہاہے ؟محمد زبیر نے بڑا دعویٰ کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے کہاہے کہ تحریک انصاف کی حکومت دنیا کی واحد حکومت ہے جو مہنگائی بڑھا کر چیزیں ٹھیک کررہی ہے ، دنیا میں کہیں سنا ہے کہ مہنگائی بڑھا کر چیزیں ٹھیک کی جاتی ہیں،یہ کونسی معاشی پالیسی ہے کہ لائن لاسز کا بوجھ بھی عوام پرڈالا جارہاہے ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“میں گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت دنیا کی واحد حکومت ہے جو مہنگائی بڑھا کر چیزیں ٹھیک کررہی ہے ، دنیا میں کہیں سنا ہے کہ مہنگائی بڑھا کر چیزیں ٹھیک کی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس لگا کر، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں اضافہ کرکے مہنگائی میں اضافہ کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اب 20کروڑ عوام سے پوچھیں کہ مہنگائی نقلی طریقے سے کم کرنی ہے یا اس طریقے سے جس طرح یہ حکومت کررہی ہے ۔ یہ کونسی معاشی پالیسی ہے کہ لائن لاسز کا بوجھ بھی عوام پرڈالا جارہاہے ۔ ہر حکومت کومعاشی مسائل ورثے میں ملتے ہیں۔

محمد زبیر کا کہنا تھاکہ عمران خان نے کہا تھا کہ ہر سال دس بلین ڈالر کی منی لانڈرنگ ہوتی ہے ، ہم اس کوروکیں گے اورقومی خزانے میں شامل کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اب حکومت کو آئے ڈیڑھ سال ہوچکاہے تو وہ15ملین ڈالر کہاں ہیں؟ ان کوقومی خزانے میں جمع کریں۔

مزید : قومی