طاہر القادری کا وزیراعظم عمران خان پر طنز

طاہر القادری کا وزیراعظم عمران خان پر طنز
طاہر القادری کا وزیراعظم عمران خان پر طنز

  



ٹورنٹو(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے کہاہے کہ مبارک ہو نئے پاکستان میں قانون سب کے لیے برابر ہوگیا ہے، سزا یافتہ مجرم بیرون ملک جانے کے لیے آزاد ہیں،جبکہ سانحہ ماڈل ٹاون کے اسیروں کی آپریشن تھیٹر میں بھی ہتھکڑیاں نہیں کھلتی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ قتل کرنے اور کروانے والے آزاد گھوم رہے ہیں،قتل عام پر پرامن احتجاج کرنے والے 107 کارکنوں کو سزائیں سنا دی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ساڑھے 5 سال گزر جانے کے بعد بھی شہدائے ماڈل ٹاون کے ورثاکو انصاف نہیں ملا، حکومت بدلی مگر شہدائے ماڈل ٹاون کے ورثااور بے گناہ اسیروں کے لیے کچھ نہیں بدلا۔ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ یہ نیا پاکستان ہے جہاں قانون سب کے لیے برابر ہے،محمد سلطان کے ساتھ جو سلوک ہوا وہ ہر اعتبار سے شرمناک ہے۔

مزید : قومی