سابق صدر کے خلاف اہم ریفرنس میں نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا ،روائتی وجہ بھی بتا دی

سابق صدر کے خلاف اہم ریفرنس میں نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا ...
سابق صدر کے خلاف اہم ریفرنس میں نیب کے سپیشل پراسیکیوٹر نے استعفیٰ دے دیا ،روائتی وجہ بھی بتا دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)آصف زرداری کےخلاف جعلی بینک اکاونٹس ریفرنسز میں نیب کے اسپیشل پراسیکیوٹرسید مدثر نقوی مستعفی ہوگئے۔ مدثر نقوی کے استعفی کے متن کے مطابق انہوں نے اپنے استعفے میں لکھا ہے کہ وہ ذاتی وجوہات کی بنا پرنیب کے ساتھ کام جاری نہیں رکھ سکتے۔ مدثر نقوی جعلی اکاونٹس کے لئے بنائی گئی 6رکنی خصوصی پراسیکیوشن ٹیم کے رکن تھے۔ مدثرنقوی میگا منی لانڈرنگ،پارک لین اور دیگر کیسز میں بھی نیب پراسیکیوٹرکے فرائض انجام دے رہے تھے۔

مزید : قومی


loading...