”ورکرز کے رد عمل کے بعد شریف فیملی میں تھوڑی گڑ بڑ جنم لے چکی ہے ،اس بات کا بھی امکان ہے کہ مریم۔۔۔“آرمی ایکٹ پر مسلم لیگ کی حمایت کے بعد سلیم صافی نے حیران کن بات بتا دی

”ورکرز کے رد عمل کے بعد شریف فیملی میں تھوڑی گڑ بڑ جنم لے چکی ہے ،اس بات کا ...
”ورکرز کے رد عمل کے بعد شریف فیملی میں تھوڑی گڑ بڑ جنم لے چکی ہے ،اس بات کا بھی امکان ہے کہ مریم۔۔۔“آرمی ایکٹ پر مسلم لیگ کی حمایت کے بعد سلیم صافی نے حیران کن بات بتا دی

  



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )اینکر پرسن سلیم صافی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے ذرائع بتا رہے ہیں کہ آج کے فیصلے پر میڈیا اور ورکرز کے ردعمل کے بعد شریف فیملی میں تھوڑی گڑ بڑ جنم لے چکی ہے۔ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ دونوں شریف اس وقت لندن میں مشاورت کررہے ہیں اور کسی حد تک (اگرچہ بہت کم )اس بات کا بھی امکان ہے کہ مریم نواز کا ٹویٹر اکاونٹ انگڑائی لے۔ان کا کہنا تھا کہ آرمی ایکٹ میں ترمیم سے متعلق نون لیگ کے فیصلے میں میاں نوازشریف اور مریم نواز پوری طرح شریک ہیں۔ گویا یہ اعتراف کرلیا گیا کہ شہباز شریف اور چودھری نثارکا بیانیہ درست اور مریم نواز وغیرہ کا غلط تھا۔ کیا وہ خوشامدی اب معافی مانگیں گے جنہوں نے باپ بیٹی کو پنگے لینے پر اکسایا؟

مزید : قومی


loading...