دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب ملک سے کرپشن شرطیہ ختم کرنے کا تیر بہدف نسخہ بتادیا

دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب ملک سے کرپشن شرطیہ ختم کرنے کا تیر ...
دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب ملک سے کرپشن شرطیہ ختم کرنے کا تیر بہدف نسخہ بتادیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب نے کہا کہ کرپشن کوڈیل کرنے کا جوطریقہ کار پاک فوج میں ہے ،اس کوپورے ملک میں نافذکردیا جائے تو کرپشن ختم ہوجائے گی ۔

نجی نیوز چینل جی این این کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے لیفٹیننٹ جنرل (ر)امجد شعیب نے کہا ہے کہ جب نیب نے آصف زرداری کیخلاف ریفرنس دائر کیاتو آصف زرداری نے بڑی مہارت سے واجد شمس الحسن کے ذریعے سوئٹزر لینڈ سے اصل دستاویزات چوری کروالیں اور نیب نے دستاویزات کی کاپیاں لگائیں تو ریفرنس ختم کردیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے زلزلے زدگان کے پیسے کھائے ہیں لیکن وہ لندن میں ڈیوڈ روز کے خلاف کیس نہیں کرسکتے کیونکہ وہاں یہ بات نہیں چلتی کہ سیاسی بنیادوں پر کارروائی ہورہی ہے حالانکہ ڈیوڈ روز یہ ثبوت پاکستان سے لیکر گیا ہے لیکن اگر یہ کیس پاکستان میں چلا تو یہ بری ہوجائیں گے ۔

امجد شعیب کاکہناتھاکہ نواز شریف اور شہباز شریف نے میگا کرپشن کی ہے لیکن رونا یہ ہے کہ ہمارے تمام ڈیپارٹمنٹس میں شائد ہی کوئی ایسا بندہ مل جائے جو یہ کہے کہ واقعی میں نے ملک سے محبت کرنی ہے ۔ انہوں نے کہا کرپشن کوڈیل کرنے کا جوطریقہ کار پاک فوج میں ہے ،اس کوپورے ملک میں نافذکردیا جائے تو کرپشن ختم ہوجائے گی ۔

مزید : قومی


loading...