”مسلم لیگ ن نے آرمی ایکٹ ترمیم پر بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا“وفاقی وزیر غلام سرور خان کی تصدیق

”مسلم لیگ ن نے آرمی ایکٹ ترمیم پر بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا“وفاقی وزیر غلام ...
”مسلم لیگ ن نے آرمی ایکٹ ترمیم پر بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا“وفاقی وزیر غلام سرور خان کی تصدیق

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ن لیگ نے آرمی ایکٹ ترمیم پر وہی فیصلہ کیاجوان کوکرنا تھا ،مسلم لیگ ن نے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کیاہے۔

ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ ن لیگ نے آرمی ایکٹ ترمیم پر وہی فیصلہ کیاجوان کوکرنا تھا ، تمام سیاسی جماعتیں قومی مفاد میں آرمی ایکٹ ترمیم کی غیر مشروط حمایت کریں ۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے کچھ دوستوں نے بتایاہے کہ اصولی فیصلہ ہوگیا ہے ،مسلم لیگ ن نے بہت سوچ سمجھ کر فیصلہ کیاہے ، اپوزیشن کو پہلے ہی بڑی بات نہیں کرنی چاہئے تھی ۔

غلام سرور خان کا کہناتھا کہ کل جمعہ سے پہلے آرمی ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور ہوجائے گا اورجمعہ کے بعد بل کو سینیٹ میں پیش کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ بتایا جائے کہ مسلم لیگ ن نے رانا ثناءاللہ کو ترجمان کیوں بنادیا ہے ؟آج رانا ثناءاللہ کا بیان سن کر بڑی خوشی ہوئی ۔

مزید : قومی


loading...