”شناختی کارڈ کی شرط کبھی واپس نہیں لی تھی“چیئر مین ایف بی آر نے تاجروں کوخبر دار کردیا

”شناختی کارڈ کی شرط کبھی واپس نہیں لی تھی“چیئر مین ایف بی آر نے تاجروں ...
 ”شناختی کارڈ کی شرط کبھی واپس نہیں لی تھی“چیئر مین ایف بی آر نے تاجروں کوخبر دار کردیا

  



اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے ہم نے شناختی کارڈ کی شرط کبھی واپس نہیں لی تھی ، بڑے تاجر ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں،31جنوری کے بعد شناختی کارڈ کی شرط نافذ العمل ہوگی ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”دنیا کامران خان کے ساتھ“میں گفتگو کرتے ہوئے چیئر مین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ ہم شناختی کارڈ کی شرط کبھی واپس نہیں لی تھی ، بڑے تاجر ہمارے ساتھ تعاون کررہے ہیں،31جنوری کے بعد شناختی کارڈ کی شرط نافذ العمل ہوگی ۔تاجروں کوٹیکس کے دائرہ کار میں لانے کاعمل شروع ہوچکا ہے، پہلے بڑے تاجروں کو اورپھر چھوٹے تاجروں کو ٹیکس کے دائرہ کار میں لائیں گے ۔

شبر زیدی کا کہنا تھا کہ ریٹیلرکی پہلے سال کی سیلزکیلئے پوائنٹ آف سیل سسٹم لارہے ہیں۔ یکم جنوری سے اس پرعملدرآمدشروع ہوگیاہے۔انہوں نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ میں کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں ایویلیوایشن ابھی کم ہے، ایویلیوایشن کے عمل کوبہتربنانےکی کوشش کررہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہرٹرانزیکشن کومارکیٹ ویلیوکے 85 فیصدتک لےکرجائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ایسے بہت سارے سیکٹر ہیں جہاں لوگوں سے ریکورہورہا ہے لیکن حکومت کوکوئی ٹیکس نہیں مل رہا ، ہم ابھی بہت سے کام کرنے جارہے ہیں۔

مزید : قومی