اماراتی ولی عہد نے پاکستان کو 20کروڑ ڈالر دینے کااعلان کردیا

اماراتی ولی عہد نے پاکستان کو 20کروڑ ڈالر دینے کااعلان کردیا
اماراتی ولی عہد نے پاکستان کو 20کروڑ ڈالر دینے کااعلان کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) اماراتی ولی عہدمحمدبن زیدالنیہان نے پاکستان کیلئے 20 کروڑڈالرکااعلان کردیا ، یہ رقم چھوٹے کاروباری افراداور ملازمتوں کی فراہمی کیلئے استعمال کی جائیگی ۔
مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاہے کہ اماراتی ولی عہدمحمدبن زیدالنیہان نے پاکستان کیلئے 20 کروڑڈالرکااعلان کیا ہے ۔ یو اے ای کی جانب سے دی جانیوالی یہ رقم چھوٹے کاروباری افراداور ملازمتوں کی فراہمی کیلئے استعمال کی جائیگی ۔
حفیظ شیخ نے کہا کہ رقم فراہم کرنے کامعاملہ وزیر اعظم عمران خان اور اماراتی ولی عہد کی درمیان ملاقات کے دوران طے ہوا ۔ مشیر خزانہ نے اماراتی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اماراتی ولی عہدمحمدبن زیدالنیہان کی جانب سے دی گئی رقم دوستی کاٹوکن ہے۔