مال بردار ٹرین بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

سورس: File
جہانیاں (ڈیلی پاکستان آن لائن) جہانیاں ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک ٹوٹ گی، جس کے باعث مال بردار ٹرین کا انجن پٹڑی سے اتر گیا ، ٹرین بڑے حادثہ سے بال بال بچ گئی ۔
نجی ٹی وی آج نیوز کےمطابق جہانیاں ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے ٹریک ٹوٹنے سے مال بردار ٹرین کا انجن پٹڑی سے اترگیا تاہم خوش قسمتی سے ٹرین حادثے سے بچ گئی۔
حادثہ ٹریک کے نٹ بولٹ ٹوٹنے کی وجہ سے پیش آیا ،ریلوے ٹریک ٹوٹنے سے اپ اینڈ ڈاؤن ٹریک معطل کردیا گیا ہے،ٹریک کوبحال کرنے کے لیے تاحال کوئی اقدامات نہ ہوسکے۔