جمشید دستی نے شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈنا شروع کردی

جمشید دستی نے شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈنا شروع کردی
جمشید دستی نے شادی کیلئے لڑکی ڈھونڈنا شروع کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک) سیاسی رہنما جمشید دستی نے مارچ2021ءمیں شادی کااعلان کر تے ہوئے  لڑکی ڈھونڈنا شروع کردی۔

سابق ممبر قومی اسمبلی جمشید دستی کو شادی کے لیے گھریلو خاتون کی تلاش ہے، ایسی گھریلو خاتون ہو جو بچوں کی اچھی تربیت کرسکے،کہتے ہیں بارات گدھا ریڑھی پر لے جاؤں گا اور مہنگائی کے سبب ولیمے میں مہمانوں کو دال کھلاؤں گا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی کا کہنا تھا کہ  انھوں نے سادہ سی گھریلو خاتون کا رشتہ ڈھونڈنے کی ذمہ داری دوستوں کو سونپی ہے.

جمشید دستی کا کہنا تھا کہ دوست رشتہ نہ ڈھونڈ سکے تو انھیں سوشل میڈیا پر رشتے کا اشتہار دینا پڑے گا۔