"تھریٹ الرٹ ہے، ریلی کی اجازت نہیں مل سکتی" ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے ن لیگ کو آگاہ کردیا

"تھریٹ الرٹ ہے، ریلی کی اجازت نہیں مل سکتی" ڈپٹی کمشنر بہاولپور نے ن لیگ کو ...
سورس: File

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بہاولپور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈپٹی کمشنر نے مسلم لیگ ن کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ تھریٹ الرٹ ہے اس لیے ریلی کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے مسلم لیگ ن کے منتظمین کو خط میں بتایا ہے کہ ریلی کی اجازت دینے سے دہشت گردی اور کورونا کے پھیلاؤ کا بھی خدشہ ہے جس کی وجہ سے اجازت نہیں دے سکتے۔

دوسری جانبمریم نواز ریلی میں شرکت کے لیے پرویز رشید، مریم اورنگزیب اور کیپٹن صفدر کے ہمراہ بہاولپور پہنچ گئی ہیں جو لیگی سینیٹر سعود مجید کی رہائشگاہ میں قیام کریں گی۔  مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ ریلی کی میزبانی کے فرائض ن لیگ کے پاس ہیں۔ ریلی کی قیادت مولانا فضل الرحمان ، مریم نواز اور یوسف رضا گیلانی کریں گے۔ ریلی براستہ ماڈل ٹاؤن سرائیکی چوک پہنچے گی۔  

خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی جانب سے اتوار کے روز ریلی نکالنے کے لیے اجازت طلب کی گئی تھی جس پر ڈپٹی کمشنر کی جانب سے ریلی کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔