شہریوں کے جان و مال کی حفاظت کیلئے مسلسل سرگرم عمل ہیں‘ سی سی پی او
لاہور(کر ائم رپو رٹر)کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر بلال صدیق کمیانہ نے بہترین سکیورٹی و ٹریفک انتظامات پر لاہور پولیس کے متعلقہ افسران اور اہلکاروں کو شاباش دیتے ہوئے گز شتہ روز یہاں جاری اپنے بیان میں کہا کہ لاہور پولیس کی طرف سے نیو ایئر نائٹ کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے پارکوں، تفریح گاہوں اور پبلک مقامات پر آنے والے شہریوں اور فیملیز کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی گئی انہوں نے کہا کہ لاہور پولیس کی جامع منصوبہ بندی کی وجہ سے صوبائی دارالحکومت میں نیو ایئر نائٹ پر امن گذری سی سی پی او لاہورنے کہا کہ نیو ایئر نائٹ کے پرامن انعقاد پر پولیس افسران و اہلکار شاباش کے مستحق ہیں لاہور پولیس شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کیلئے مسلسل سرگرم عمل ہے نیو ایئر نائٹ کی سرگرمیوں کے دوران ناجائز اسلحہ کیخلاف کریک ڈاؤن کے 41مقدمات درج،49ملزمان گرفتار کئے گئے ون ولنگ کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 37مقدمات کا اندراج،42ون ویلرز گرفتار کئے گئے آتش بازی پر 09مقدمات کا اندراج،12ملزمان گرفتار کئے گئے جبکہ منشیات کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے49مقدمات کا اندراج،58ملزمان گرفتار، 28کلو سے زائد چرس اور768لیٹر شراب برآمد کی گئی۔
سی سی پی او لاہور نے مزید کہا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ لاہور پولیس کا اولین نصب العین ہے۔
