خرم لطیف کھوسہ ، ساتھی وکیل کو رہا کرنے کا حکم، مقدمہ خارج
لاہور ( نامہ نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے سابق گورنر پنجاب سردار لطیف کھوسہ کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ اور ان کےساتھی وکیل کو رہا کرنے کا حکم دے دیا اور ان کیخلاف درج مقدمہ خارج کر دیا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے خرم کھوسہ کی بازیابی کیلئے درخواست پر محفوظ کردہ فیصلہ سنایا . عدالت نے خرم کھوسہ اور علی مرتضیٰ کو رہا کر دیا. عدالت نے باور کرایا کہ آئندہ کسی وکیل پر ایسی ایف آئی آر دی تو معطل کر دوں گا اس سے پہلے عدالت حکم پر پولیس نے خرم لطیف کھوسہ اور علی مرتضیٰ کو پیش کیا. پولیس ے دونوں وکلا کو ہتھکڑیاں لگا پیش کیا۔ عدالت نے استفسار کیا کہ خرم کھوسہ کو کس کیس میں گرفتار کیا گیا؟ اس پر سرکاری وکیل نے بتایا کہ پولیس پر حملہ اور وائرلیس چھیننے کے مقدمہ میں خرم لطیف کھوسہ کو گرفتار کیا۔ ۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ و ائرلیس چھیننے کی ویڈیو نہیں ہے۔۔ وہ وقوعہ پہلے کا ہے جبکہ ویڈیو بعد میں بنی عدالت نے کہ آپ کی باتوں سے شکوک تو پیدا ہوتے ہیں۔ کیا ملزم کو شک کو فائدہ نہیں ملنا چاہیے۔
خرم لطیف کھوسہ
