قصور، مختلف حادثات و واقعات میں 3افراد  جاں بحق

قصور، مختلف حادثات و واقعات میں 3افراد  جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

قصور (بیورورپورٹ) مختلف حادثات و واقعات میں 3 افراد جاں بحق،تفصیلات کے مطابق عبدالرشید گارڈن میں 38 سالہ لہ نعمان گھر میں پسٹل صاف کر رہا تھا کہ مبینہ طور پر اچانک گولی چل گئی اور وہ موقع پر ڈھیر ہو گیا۔ تھانہ مصطفی آباد پٹری نہر مصطفی آباد اخوت یونیورسٹی کے قریب سے ایک 32سالہ نا معلوم شخص کی نعش برآمد ہوئی  پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا۔ اسی طرح سہجو وال کا رہائشی 13سالہ ریحان سہجووال پھاٹک کے قریب سڑک کرا س کرتے ہوئے تیز رفتار کارکی ٹکر سے موقع پر جاں بحق ہو گیا کار ڈرائیور کار سمیت موقع سے فرار ہو گیا پولیس مصروف کارروائی ہے۔ 

مزید :

علاقائی -