پنجابی فلم ڈرامے آلے کا پوسٹر اور ٹیزر لانچ کردیا گیا
لاہور(فلم رپورٹر) اداکار قیصر پیا، سردار کمال، شاہد خان،آصف اقبال اور روبی انعم کی پنجابی فلم ڈرامے آلے کا پوسٹر اور ٹیزر لانچ کردیا گیا۔گزشتہ روز لاہور کے مقامی سنیمامیں تقریب منعقد کی گئی جس میں سینئر اداکار خالد عباس ڈار مہمان خصوصی تھے، جبکہ اس تقریب میں اداکار افتخار ٹھاکر، محمد نور الحسن، قیصر پیا، روبی انعم، سلیم البیلا، گوگا پسروری، ببو رانا، آصف اقبال، شیخ عابد، واجد خان، احسن سید، عابد رشید،مریم علی، عابدہ عثمانی، کنول، واجد خان، اظہر بٹ، شبنم مجید، ڈاکٹر منور چاند، ندیم فضل اور دیگر شامل تھے۔اس موقع پر اداکارہ روبی انعم کا کہنا تھا کہ فلم ڈرامے آلے 19 جنوری کو ریلیز ہوگی اور شائقین کو فلم ضرور پسند آئے گی۔سینئر اداکار خالد عباس ڈار نے کہا کہ جیسا کہ فلم کا نام ہے اور یہ اصل میں ڈرامے آلے ہیں۔ اظہر بٹ اور روبی انعم کو بہت مبارک ہو، فلم کا اسکرپٹ بہت کمال کا ہے۔رائٹر نے بہت خوب ڈائیلاگ لکھے ہیں جو دل کو لگتے ہیں۔
