میلسی، شجاع آباد، دھند میں حادثے، دو افراد جاں بحق

میلسی، شجاع آباد، دھند میں حادثے، دو افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی، شجاع آباد(نمائندہ پاکستان، نامہ نگار، تحصیل رپورٹر)ایک نامعلوم شخص ریل گاڑی کی زد میں آکر جاں بحق بتایا جاتا ہے کہ میلسی کےاڈا آرے واہن ریلوے پھاٹک پر لاہور سے کراچی جانے والی فرید ایکسپریس کی زد میں آکر ایک نامعلوم شخص آگیا اور مہلک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا۔جاں بحق ہونے والے شخص کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی متوفی کوں تھا اور کہاں کا رہنے والا تھااس بارے معلوم کیا جارہا ہے-شجاع آباد پل کھارا کے قریب تیز رفتار کار کی موٹر سائیکل سوار کو ٹکر ، موٹر سائیکل سوار 55 سالہ ظفر موقع پر جاں بحق ہو گیا جاں (بقیہ نمبر6صفحہ7پر )

بحق شخص کی لاش کو ورثا کے حوالے کردیا ہے ، کار ڈرائیور کو موقع سے گرفتار کرلیا تاہم دھند کے باعث حادثات کی شرح میں روز بروز اضافہ ہو رہا ہے۔