منشیات فروش دو کلو چرس سمیت گرفتار، تحقیقات شروع

منشیات فروش دو کلو چرس سمیت گرفتار، تحقیقات شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان)تھانہ ائیر پورٹ پولیس کا کامیاب چھاپہ بدنام زمانہ منشیات فروش 2 کلو سے زئد چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار، مقدمہ درج۔ ایس ایچ او تھانہ ائیر پورٹ عمر محمد نے بتایا کہ ڈی پی او رضوان عمر گوندل کی قیادت اور ڈی ایس پی سٹی سرکل آصف رشید کی نگرانی میں انہوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کر رکھا ہے، تازہ ترین کارروائی میں سب انسپکٹر مطلوب حسین اور ٹیم نے دوران گشت و پڑتال جرائم مخبر سے اطلاع پاکر منظور آباد قبرستان سے بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اسماعیل اوکھروند کو منظور آباد قبرستان میں(بقیہ نمبر23صفحہ7پر )

 کامیاب چھاپہ مار کر 2 کلو 100 گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں حسب ضابطہ گرفتار کرتے ہوئے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، انہوں نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرہ کے لیے اپنے حصے کا کام پورے خلوص سے کر رہے ہیں اور یہ سلسلہ جاری رہے گا۔