وفاق او ر صوبوں میں پیپلز پارٹی حکومت بنائے گی،عابد صدیقی
لاہور(پ ر) پیپلز پارٹی کے رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے امیدوار میدان میں اتر چکے ہیں جیت کا نشان تیرکا نشان ثابت ہوگا اوربلاول بھٹو زرداری وزیر اعظم بھی بنیں گے آنے والا وقت جیالوں کا ہے جیالے ہی اب ہر حکومت میں نظر آئیں گے پنجاب،سندھ،بلوچستان کے پی کے اور وفاق میں بھی وفاق کی واحد نمائندہ جماعت پیپلز پارٹی ہی حکومت بنائے گی۔
