کاغذات نامزدگی مسترد : لاہور ہائی کورٹ میں 13اعتراض اپیلیں دائر
ملتان(خصو صی رپورٹر)عام انتخابات کے تیسرے مرحلے میں گزشتہ روز کاغذات نامزدگی کی مستردگی یا منظوری کے خلاف اپیلوں کے دائر کرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے ۔ یہ اپیلیں تین جنوری تک دائر کی جائیں گی جبکہ ان اپیلوں کو دس جنوری تک سماعت کے بعد نمٹا د(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )
یا جائے گا ۔ اس مقصد کے لیے لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ میں دو جسٹس صاحبان کو بطور اپیلنٹ ٹریبونل تعینات کیا گیا ہے گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے مسٹرجسٹس محمد سرفراز ڈوگر اور لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے مسٹر جسٹس علی ضیا باجوہ کی عدالتوں میں 13 مختلف اعتراض درخواستیں دائر کی گئی ۔ ان میں اپنے امیدواروں نے اپنے کاغذات نامزدگی کے مسترد کیے جانے یا کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی منظور کئے جانے کی بابت مختلف اپیلیں دائر کی گئی ہیں ۔ دائر 13 اپیل درخواستوں میں سے کسی بھی اپیل کی سماعت گزشتہ روز نہ ہو سکی ۔ اج مختلف اپیلوں پر ان درخواستوں کی سماعت ہوگی ۔ گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان سے تعلق رکھنے والی پی ٹی ائی کی رہنما زرتاج گل نے اپیل دائر کی جس میں انکا موقف تھا کہ انکے کاغذات نامزدگی الیکشن کمیشن نے بلاجواز مسترد کئے ہیں ۔ الیکشن کمیشن انہیں مسلسل ھراساں کررہا ہے ۔ سائلہ کی اپیل کو منظور کرتے ھوئے اسے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے ۔ اسی طرح عبدالمجید نیازی اور عنبر مجید نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف اپیلیں دائر کی ۔ اسی طرح محمد اصف سلیم سلطان بی بی اور بشری بی بی نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی کے مسترد کیے جانے پر اپیل دائر کی ۔ الیکشن ٹریبونل کے روبرو ہمایوں رضا ، سردار محی الدین ، سردار عمر خان ، کھوسہ نے بھی اپنے کاغذات نامزدگی کی مستردگی کے خلاف اپیلیں دائر کی ۔سابق وفاقی وزیر اور معروف سیاستدان غلام مصطفی کھر نے بھی پولیس کی جانب سے خود کو الیکشن میں حصہ لینے پر ھراساں کیے جانے کے خلاف عدالت عالیہ میں درخواست دائر کر دی ہے ۔ عدالت عالیہ میں اس درخواست پر سماعت اج ہوگی ۔ عدالت عالیہ میں درخواست دائر کرتے ہوئے غلام مصطفی کھر نے موقف اختیار کیا کہ انہوں نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 180 سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جبکہ اسی حلقہ سے ان کی اہلیہ ایونیہ مصطفی کھر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے کچھ عرصہ سے پولیس پاکستان تحریک انصاف کے رہنماں کو ھراساں کر رہی ہے اس دوران مجھے اور میرے خاندان کو بھی ہراساں کیا جا رہا ہے ۔ وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی، زین قریشی، مہر بانو قریشی آج کاغذات نامزدگی مسترد کے خلاف اپیل دائر کریں گے ۔اس حوالے سے شاہ محمود قریشی کی لیگل ٹیم ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر آج متعلقہ اپیلیٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی جائیگی . لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے مسٹر جسٹس محمد سرفراز ڈوگر کی عدالت میں قومی اسمبلی کے حلقوں 139 153 156 157 158 اور 159 تک کی اپیلوں کی سماعت ہوگی ۔ اسی طرح لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس علی ضیا باجوا کی عدالت میں قومی اسمبلی کے حلقوں این اے 91 92 175 سے لیکر 189 تک کے حلقوں کی اپیلوں کی سماعت ھوگی ۔ لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے مسٹر جسٹس علی ضیا باجوہ صوبائی حلقوں پی پی 89 ، 93 ، اور پی پی 268 سے پی پی 297 تک کی اپیلوں کی سماعت کریں گئے ۔
