جمہوری،معاشی استحکام کےلئے فری اینڈ فیئر الیکشن ضروری، جہانزیب کھچی

جمہوری،معاشی استحکام کےلئے فری اینڈ فیئر الیکشن ضروری، جہانزیب کھچی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

میلسی (نامہ نگار)پی پی 235 سے ازاد امیدوار سابق صوبائی وزیر محمد جہاں زیب خان کھچی نے کہا ہے کہ ملک صوبے اور حلقے میں 8 فروری کاروز ایک جمہوری استحکام کے آغاز کا دن ہے جس کے بعد امید سے یقین کے سفر کا آغاز ہو گا اور ہر نوع کے مسائل کا خاتمہ (بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

جمہوریت کے ذریعے ممکن ہو سکے گا ان خیالات کا اظہار یہاں ایک نجی تقریب میں شمولیت کے بعد انہوں نے میڈیا سے کیا ۔انہوں نے کہا کہ توقع ہے کہ ملک بھر میں فری اینڈ فیر الیکشن ہوں گے جس کے بعد عوام کےمنتخب اراکین قومی اور صوبائی سطح پر وطن عزیز کو درپیش مسائل کا حل نکالیں گے اور مکمل جمہوریت کے نفاذ سے عالمی سطح پر ہمارا شمار دنیا کے بہتر کامیاب ممالک میں ہو گا جس کے لیے منتخب قیادتوں کا "کنسنسس"بے حد ضروری ہو گا ۔