شراب ڈیلر گرفتار،2024کا پہلا مقدمہ درج، 220بوتلیں برآمد
بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تھانہ صدر احمد پور شرقیہ پولیس نے ضلع بھر میں سال 2024کا پہلا مقدمہ شراب فروشی کے خلاف درج کیا۔ ایس ایچ او نے اپنی ٹیم کے ہمراہ رحیم یار خان سے لاہور شراب سپلائی کرنے والے ڈیلر جاوید مسیح کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ملزم کے قبضہ سے 220ولائتی شراب و بیئر کی بوتلیں برآمد کرلیں(بقیہ نمبر26صفحہ7پر )
جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔ اس موقع پر ڈی پی او سید محمد عباس نے اپنے پیغام میں کہا کہ عوام الناس کی زندگیوں سے کھیلنے والے جرائم پیشہ افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ رواں سال میں بھی ایسی کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔
