بوریوالا، دو مبینہ مقابلے،5ڈاکوز خمی حالت میں گرفتار
وہاڑی،میلسی (بیورو رپورٹ، نامہ نگار)تھانہ سٹی بوریوالا اور تھانہ صدر بوریوالا کے علاقہ میں موٹر سائیکل چھیننے والے ڈاکوں کے تعاقب کے دوران مبینہ 2 پولیس مقابلو ں میں 5 ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے ۔ سٹی بوریوالا کے علاقے میں زخمی ہونے والے ملزمان علی شیر، ارشد اور علی رضا ایکٹو کریمنل اور 31 مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھے۔ ملزمان پل سے موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوئے تھے کہ بحد 447 ای بی پولیس سے ٹاکرا ہو گیا۔ملزمان نے ناکہ بندی پوائنٹ پر پولیس پر سیدھی فائرنگ شروع کر دی، پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، اس دو(بقیہ نمبر39صفحہ7پر )
ران ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر زخمی ہو گئے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی بوریوالا خالد چوہان نے موقع سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لیا جبکہ دوسرا ملنے والا دوسرا موٹر سائیکل بھی تھانہ صدر بوریوالا کے مقدمہ میں ڈکیتی شدہ نکلا، زخمی ملزمان کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ دریں اثنا تھانہ صدر بوریوالا کی حدود میں 4 کس ملزمان نے شہری سے موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کی اور فرار ہو گئے ۔ پولیس تھانہ صدر بوریوالا سے ناکہ بندی پوائنٹ پر آمنا سامنا ہوا تو ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ملزمان دانش اور کاشف اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ ایس ایچ او تھانہ صدر بوریوالا مجاہد خان نے موقع سے ڈکیتی شدہ موٹر سائیکل برآمد کر لی جبکہ زخمی ملزمان کو برائے علاج معالجہ ہسپتال منتقل کر دیا۔
