صحت دشمن مافیا کےخلاف آپریشن، دکانوں کی چیکنگ، جرمانے
ملتان، ڈیرہ(نیوز رپورٹر، بیورور پورٹ) ملتان میں ناگ شاہ چوک پر ہوٹل کو صاف پانی کا استعمال نہ کرنے، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 15 ہزار، بہاولپور بائی پاس پر سویٹس اینڈ بیکرز کو پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار، خوراک کی زمین پر سٹوریج پر 15 ہزار، سیوڑہ چوک میں سویٹس شاپ کو واشنگ ایریا میں گندا پانی جمع ہونے، سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار، واٹر فلٹریشن کی سہولت نہ ہونے پر 25 ہزار جبکہ عثمان ٹان کریانوالا دربار میں مسری پتاشہ یونٹ کو خوراک کی تیاری میں کھلے اور ممنوعہ اجزا کا استعمال کرنے، حشرات(بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
کی بہتات اور صفائی نہ ہونے پر 30 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اسی طرح جہانیاں روڈ کھوکھے والا ہسپتال کے قریب ہوٹل کو کھانوں کی تیاری میں کھلے اور ملاوٹی مصالحہ جات کے استعمال، گوشت اور ڈیری مصنوعات کو ایک ساتھ سٹور کرنے پر 12 ہزار جبکہ اڈہ وجھیانوالا میں سویٹس اینڈ بیکرز کو پروڈکشن ایریا میں فنگشنل واش روم ہونے، گھی میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 12 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر ڈائریکٹر آپریشنز ساتھ آبگینے خان کی سربراہی میں فوڈ سیفٹی ٹیمیں عوام تک معیاری خوراک کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے سرگرم ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں ناگ شاہ چوک پر ہوٹل کو صاف پانی کا استعمال نہ کرنے، ورکرز کی ذاتی صفائی نہ ہونے، خوراک کو ڈھانپ کر نہ رکھنے پر 15 ہزار، بہاولپور بائی پاس پر سویٹس اینڈ بیکرز کو پروڈکشن ایریا میں حشرات کی بھرمار، خوراک کی زمین پر سٹوریج پر 15 ہزار، سیوڑہ چوک میں سویٹس شاپ کو واشنگ ایریا میں گندا پانی جمع ہونے، سٹوریج ایریا میں حشرات کی بھرمار، واٹر فلٹریشن کی سہولت نہ ہونے پر 25 ہزار جبکہ عثمان ٹان کریانوالا دربار میں مسری پتاشہ یونٹ کو خوراک کی تیاری میں کھلے اور ممنوعہ اجزا کا استعمال کرنے، حشرات کی بہتات اور صفائی نہ ہونے پر 30 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ اسی طرح جہانیاں روڈ کھوکھے والا ہسپتال کے قریب ہوٹل کو کھانوں کی تیاری میں کھلے اور ملاوٹی مصالحہ جات کے استعمال، گوشت اور ڈیری مصنوعات کو ایک ساتھ سٹور کرنے پر 12 ہزار جبکہ اڈہ وجھیانوالا میں سویٹس اینڈ بیکرز کو پروڈکشن ایریا میں فنگشنل واش روم ہونے، گھی میں مردہ مکھیاں پائے جانے پر 12 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔
