عبدالغفور حیدری کا شاہد خاقان عباسی کو مل کر الیکشن لڑنے کا مشورہ

  عبدالغفور حیدری کا شاہد خاقان عباسی کو مل کر الیکشن لڑنے کا مشورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو مری میں آئندہ مل کر انتخابات لڑنے کا مشورہ دے دیا۔مرکزی سیکرٹری جنرل جمعیت علماء اسلام مولانا عبدالغفور حیدری کی سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات ہوئی جس میں آئندہ عام انتخابات سے متعلق مشاورت کی گئی۔ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے آئندہ بھی ملاقاتیں کرنے پر اتفاق کیا، اس موقع پر امیر جے یو آئی ضلع راولپنڈی اور امیدوار حلقہ این اے 56 ڈاکٹر حافظ ضیاء الرحمان بھی شریک تھے۔ملاقات میں جے یو آئی کے امیدوار حلقہ این اے 51 پروفیسر زبیرعباسی، امیدوار حلقہ پی پی 6 ارشد محمود عباسی بھی شریک تھے۔

مشورہ

مزید :

صفحہ اول -